حرمین شریفین

سعودی وزیر برائے اسلامی امورکاخادم حرمین شریفین کے پروگرام کے مہمانان کی رہائش گاہوں کادورہ

ریاض( رپورٹنگ آن لائن)سعودی وزیر برائے امور اسلامی، دعوت و ارشاد اور خادم حرمین شریفین کے “حج، عمرہ اور زیارت پروگرام” کے نگران اعلی، شیخ ڈاکٹر عبد اللطیف بن عبدالعزیز آل الشیخ نے مکہ مکرمہ میں مذکورہ پروگرام کے تحت آنے والے معزز مہمانوں کی رہائش گاہوں کا دورہ کیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق یہ دورہ ان کے میدانی جائزوں کا حصہ ہے جس کا مقصد دنیا کے مختلف بر اعظموں سے تعلق رکھنے والے 100 سے زائد ممالک کے مہمانوں کے لیے فراہم کی جانے والی خدمات کا براہِ راست مشاہدہ اور نگرانی ہے۔