ریاض( رپورٹنگ آن لائن)سعودی عرب کے وزیراطلاعات سلمان الدوسری نے سعودی میڈیا فورم کے چوتھے ایڈیشن میں فیوچر آف میڈیا ایگزیبیشن(فومکس)کا افتتاح کیا جو مشرق وسطی کی سطح پر سب سے بڑی نمائش تصور کی جاتی ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق نمائش میں میڈیا انڈسٹری کے حوالے سے جدید ترین ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو متعارف کرایا جائے گا۔میڈیا فورم تین دن جاری رہے گا جس میں 250 سے زائد مقامی اور عالمی کمپنیاں شرکت کررہی ہیں۔
نمائش میں پیش کی جانے والی جدید ٹیکنالوجی کنٹینٹ بنانے اور پروڈکشن لائن کے حوالے سے انتہائی اہم ثابت ہوگی۔