علما کونسل 34

سعودی مفتی اعظم نے علما کونسل کے اراکین کو فتاوی کی ذمے داریاں تفویض کر دی

ریاض (رپورٹنگ آن لائن)سعودی عرب کے مفتیِ اعظم، چیئرمین سینئر علما کونسل اور جنرل پریذیڈنسی برائے علمی تحقیقات و افتا کے سربراہ شیخ ڈاکٹر صالح الفوزان نے سینئر علما کونسل کے متعدد اراکین کو مملکت کے مختلف صوبوں میں فتوی دینے کی ذمہ داری تفویض کر دی ہے۔

یہ فیصلہ اس شاہی فرمان کی مسلسل تعمیل میں کیا گیا ہے جس کے تحت فتوی دینے کا اختیار صرف سینئر علما کونسل کے اراکین تک محدود ہے۔

سینئر علما کونسل کے سیکرٹری جنرل اور جنرل پریذیڈنسی کے انتظامی و مالی امور کے نگران شیخ ڈاکٹر فہد بن سعد الماجد نے کہا کہ ان تقرریوں کا مقصد فتوی کو معتبر ذرائع سے حاصل کرنا اور اراکینِ کونسل کا پورے ملک کے معاشرے کے ساتھ رابطہ بڑھانا ہے، تاکہ فتوی طلب کرنے والوں کے لیے آسانی پیدا ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں