عباس عراقچی 33

سعودی عرب ہمارا برادر ملک، امریکی افواج کو خطے سے نکالنے کا وقت آ گیا، عراقچی

تہران (رپورٹنگ آن لائن) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب کو اپنا برادر ملک سمجھتے ہیں اور ان کا احترام کرتے ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس پر لکھا کہ ہماری کارروائیاں ان دشمن قوتوں کے خلاف ہیں جو نہ عربوں کا احترام کرتی ہیں اور نہ ایرانیوں کا، اور نہ ہی کسی کو سکیورٹی فراہم کر سکتی ہیں۔

عباس عراقچی نے ایک تباہ امریکی طیارے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آپ خود دیکھ لیں کہ ہم نے ان کے فضائی کمانڈ کے ساتھ کیا کیا، اب وقت آ گیا ہے کہ امریکی افواج کو خطے سے نکال دیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں