جی 20

سعودی عرب کی میزبانی میں جی 20کے وزرائے محنت کا ورچوئل اجلاس

ریاض(ر پورٹنگ آن لائن)سعودی عرب کی میزبانی میں جی 20 کے وزرائے محنت کا 10 ستمبر کو ورچوئل اجلاس ہوگا۔اس میں

لیبر پالیسیوں ، خواتین اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے سے متعلق امور اور سماجی تحفظ کے نظاموں کو بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

سعودی عرب، جو اس وقت جی 20 کا صدر ملک ہے،اس اجلاس کی صدارت کرے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق

گروپ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہاگیاکہ وزرائے محنت جی 20 کے لیڈروں کے مارچ میں منعقدہ غیر معمولی

اجلاس اور اپریل میں ایمپلائمنٹ اور لیبر وزرا کے اجلاس میں طے شدہ فیصلوں پر پیش رفت کا جائزہ لیں گے۔اس اجلاس میں

کووِڈ19کی وبا کے تناظر میں مزدوروں کی کام پر واپسی میں مناسب معاونت اور تمام ورکروں کی کارکردگی کو یقینی بنانے کے

سلسلے میں امور پر غور کیا جائے گا۔