سعودی عرب 77

سعودی عرب کی غزہ کے ابو عاصی سکول پراسرائیلی بمباری کی شدید مذمت

ریاض (رپورٹنگ آن لائن)سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے شمالی غزہ کے علاقے بیت لاھیا میں بے گھر افراد پر مشتمل سکول پر بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک پریس بیان میں کہا گیا کہ فلسطینی پناہ گزینوں کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کے زیراہتمام چلنے والے سکول پر ابو عاصی پر بمباری اور شہری آبادی کے زیراستعمال تنصیبات کو نشانہ بنانے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ۔

مملکت نے بین الاقوامی برادری کی خاموشی پر تنقید کرتے ہوئے عالمی اداروں اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ قابض اسرائیل کو شہریوں، امدادی اور انسانی ہمدردی کے اداروں کو مسلسل نشانہ بنانے کے حوالے سے دو ٹوک موقف اختیار کرے اور اسرائیلی ریاست کی نہتے فلسطینیوں کے قتل عام کی روک تھام کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں