ریاض (رپورٹنگ آن لائن )سعودی وزارت خارجہ نے کہاہے کہ مملکت شام میں غیرقانونی گروپوں کی جانب سے کیے گئے جرائم کی مذمت کرتی ہے، جن کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا گیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جمعے کی صبح جاری ہونے والے بیان میں زور دے کر کہا گیا ہے کہ سعودی عرب امن و استحکام کے تحفظ کے حوالے سے کوششوں کے سلسلے میں شامی حکومت کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔