ریاض ( رپورٹنگ آن لائن)سعودی عرب کی وزارتِ حج وعمرہ نے کہا ہے کہ 2023 کے حج سیزن میں کووِڈ19کی پابندیاں ختم کردی جائیں گی اور مملکت میں وبائی مرض سے قبل کے سال میں حجاج کی تعداد کے مساوی عازمینِ حج کی میزبانی کی جائے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کروناوائرس کا وبائی مرض پھیلنے سے پہلے 2109آخری سال تھا جب قریبا 26 لاکھ فرزندانِ توحید نے فریض حج ادا کیا تھا۔
سعودی عرب نے 2020 اور2021 میں صرف مملکت میں مقیم مقامی شہریوں اور غیرملکی مکینوں کومحدود تعداد میں حج کی اجازت دی تھی جس کے بعد اس نے 2022 میں 10 لاکھ غیرملکی عازمین کوفریض حج ادا کرنے کی اجازت دی تھی۔وزارتِ حج وعمرہ نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ مکہ مکرمہ اورمدینہ منورہ میں اسلام کے مقدس ترین مقامات کا گھر سعودی عرب رواں سال موسم حج کے لیے عمر کی حد سمیت کوئی پابندی عاید نہیں کرے گا۔