ریاض(رپورٹنگ آن لائن)سعودی عرب کے ڈیجیٹل گورنمنٹ اتھارٹی نے مختلف شعبوں میں 267 ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو ضم اور بند کرنے کا اعلان کردیا۔
عرب ٹی وی کے مطابق اس اقدام کا مقصد حکومتی خدمات کے مستفیدین کے تجربے کو بہتر بنانا اور ڈیجیٹل کارکردگی کو بڑھانا ہے۔یہ اقدام حکومتی اداروں کے ڈیجیٹل خدمات کے معیار کو بلند کرنے اور پلیٹ فارمز کے درمیان ہم آہنگی حاصل کرنے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔
اسی تناظر میں ڈیجیٹل گورنمنٹ کے اعلان میں بتایا گیا کہ وزارت بلدیات و ہائوسنگ امور نے بلدی پلیٹ فارم کے اندر 37 مختلف پلیٹ فارمز کو بند کر دیا ہے جس سے 80 فیصد سے زیادہ کی کامیابی کی شرح حاصل ہوئی ہے جو سروسز کو متحد کرتی ہے اور مستفیدین کے تجربے کو بہتر بناتی ہے۔









