ریاض(رپورٹنگ آن لائن)سعودی وزیر کمیونیکیشن، انفارمیشن ٹیکنالوجی عبداللہ السواحہ نے کمپیوٹنگ انفراسٹرکچر میں عدم مساوات پر توجہ دلاتے ہوئے فیصلہ کن بین الاقوامی تعاون پر زور دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ایسا نہ ہوا تو دیگر اقوام مصنوعی ذہانت کے دور میں بہت پیچھے رہ جائیں گی۔
کے مطابق جینیوا میں انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کی 160 ویں سالگرہ پر اپنے اہم خطاب میں عبداللہ السواحہ نے اس سلسلے میں چند عوامل کا حوالہ دیا۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت کمپیوٹر کے ذریعے کام چند ایک ریجنوں پر محدود ہے، کئی ممالک میں مصنوعی ذہانت کا انفراسٹرکچر نہیں ہے، ضابطے کی پالیسیاں نہیں ہیں اور گلوبل ساتھ کی گورنینس فریم ورک کی تشکیل میں شرکت محدود ہے۔









