سعودی عرب

سعودی عرب میں کورونا کا ڈیلٹا ویرینٹ تیزی سے پھیلنے لگا

ریاض (ر پورٹنگ آن لائن)سعودی وزارتِ صحت نے کہاہے کہ عام وائرس کے مقابلے میں کورونا کی تبدیل شدہ قسم ڈیلٹا ویرینٹ زیادہ تیزی سے پھیل رہی ہے۔غیرملکی خبررساں دارے کے مطابق ترجمان سعودی وزارت صحت نے بتایاکہ تبدیل شدہ وائرس کی علامتیں وہی ہیں جو عام وائرس کی ہیں،

تمام تبدیل شدہ وائرس کو کنٹرول کرنے کیلیے منظور شدہ ویکسین موثر ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ جو عازمین حج 10 روز قبل دوسری خوراک حاصل کریں گے، مدافعتی نظام مستحکم ہوجائے گا۔