سعودی عرب 219

سعودی عرب میں کرونا سے اموات کی شرح دو سال کی کم ترین سطح پرآگئی

ریاض(ر پورٹنگ آن لائن)سعودی عرب کی مقدس سرزمین میں اللہ کے فضل و کرم اور حکومت کی جانب سے عوام کی صحت کے لیے کی جانے والی ان تھک کوششوں کے نتیجے میں کرونا کی وبا دم توڑنے لگی ہے۔ اس کا اندازہ کرونا کے تازہ ترین نئے کیسز اور اموات سے کیا جا سکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مملکت میں کرونا کا ایک مریض چل بسا۔

گذشتہ دو سال کے دوران کرونا سے روز مرہ کی بنیاد پر ہونے والی اموات میں یہ کم ترین سطح ہے۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران سعودی عرب میں کرونا کے 51 نئے مریض سامنے آئے ہیں جب کہ پہلے سے کرونا کا شکار 77 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں