سعودی عرب

سعودی عرب میں منشیات کے دھندے میں ملوث پانچ افراد گرفتار

ریاض(پورٹنگ آن لائن)سعودی عرب کے انسداد بدعنوانی ادارے کی طرف کی گئی کارروائی میں منشیات کی خرید وفروخت میں ملوث پانچ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نارکاٹکس کنٹرول کے جنرل ڈائریکٹوریٹ نے شمالی سرحدی علاقے میں پانچ شہریوں کو ایمفیٹامائن اور چرس کی فروخت پر گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے آتشیں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔

ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے اور انہیں استغاثہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔