ریاض (رپورٹنگ آن لائن)سعودی عرب کے وزیر خاجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نے اپنے تونسی ہم منصب عثمان الجرندی سے ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نے کہا کہ ان کا ملک تونس کے امن، خوش حالی اور استحکام کا خواہاں ہے۔دونوں رہ نمائوں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں جمہوریہ تونس کی تازہ سیاسی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مملکت نے ہمیشہ تونس کے عوام کی خیر خواہی کی ہے۔ ہم برادر ملک تونس کے امن ، ترقی، حوشحالی اور استحکام کے خواہاں ہیں۔