پیرس (رپورٹنگ آن لائن)سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان نے پیرس میں فرانسیسی وزیر ثقافت رشیدہ داتی سے ملاقات کی اس دوطرفہ ثقافتی تعاون کو فروغ دینے کیلیے پروگرام پر دستخط بھی کئے گئے۔
سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ فرانس کے سرکاری دورے پرپیرس گئے ہیں جہاں انہوں نے دونوں ممالک کے مابین ثقافتی تعلقات کو مزید وسعت دینے اور فنون و ثقافت کے حوالے سے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے پراتفاق بھی کیا۔