طیب ایردوان 50

سعودی عرب اور ترکیہ کا غزہ سے اسرائیلی انخلا اور یمن اور سوڈان کی ملکی وحدت پر زور

ریاض (رپورٹنگ آن لائن)ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کے دورہ ریاض اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کے اختتام پر، دونوں شخصیات نے بین الاقوامی امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے تعاون جاری رکھنے اور کوششوں کو تیز کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔سعودی عرب اور ترکیہ نے غزہ میں جنگ بندی کو مستحکم کرنے اور غزہ کی پٹی پر اسرائیلی قبضہ ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا.

دونوں رہنماں نے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر باہمی دل چسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور خطے میں جاری تنازعات، تنا اور ان کے پھیلا کے خطرے پر تشویش کا اظہار کیا۔دونوں ممالک نے مشترکہ تعاون اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا اور علاقائی استحکام، امن اور خوش حالی کو یقینی بنانے کے لیے علاقائی اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں