واشنگٹن

سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان سرمایہ کاری سربراہی اجلاس واشنگٹن میں 19 نومبر کو ہو گا

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن )امریکی دار الحکومت واشنگٹن میں سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان ایک سرمایہ کاری سربراہی اجلاس 19 نومبر کو منعقد ہو گا۔

اجلاس کا انعقاد سعودی ولیِ عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے امریکہ کے دورے کے موقع پر ہو گا۔یہ 2018 کے بعد بن سلمان کا دوسرا دورہ ہے۔با خبر ذرائع نے بتایا کہ یہ سربراہی اجلاس ولیِ عہد کے دورے کے دوران منعقد ہو گا مگر سرکاری شیڈول کا حصہ نہیں ہو گا۔

اسی ذریعے نے یہ بھی امکان ظاہر کیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ولیِ عہد محمد بن سلمان اجلاس میں شریک ہو سکتے ہیں، تاہم ان کی شرکت ابھی با ضابطہ ایجنڈے میں شامل نہیں۔