واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن )امریکا اور سعودی عرب نے ایک متوقع معاہدے سے متعلق مذاکرات میں نمایاں پیش رفت حاصل کر لی ہے، جس کے تحت امریکی چِپ ساز کمپنیاں سعودی عرب کو جدید سیمی کنڈکٹرز برآمد کر سکیں گی۔
یہ پیش رفت دونوں ملکوں کے درمیان جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کی کوششوں کا حصہ ہے۔امریکی اخبار کے مطابق دونوں فریقوں کے درمیان بات چیت رواں سال مئی میں شروع ہوئی تھی.
جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ ممکنہ معاہدوں کا عندیہ دیا تھا۔ ان میں امریکی کمپنیوں این ویڈیا اور اے ایم ڈی کا کردار شامل ہے۔