شہزادہ محمد بن سلمان

سعودی عرب ، ولی عہد کا ہاسنگ پروجیکٹس کے لیے ایک ارب ریال کا عطیہ

ریاض(رپورٹنگ آن لائن)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ذاتی حیثیت میں مستحق اور ضرورت مند خاندانوں کے لیے ہاسنگ منصوبوں کی مد میں ایک ارب ریال کا عطیہ دینے کا اعلان ہے۔

سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق ولی عہد نے مملکت کے مختلف علاقوں میں ضرورت مند خاندانوں کو مالکانہ حقوق پر مناسب گھروں کی فراہمی کے لیے مقامی تعمیراتی کمپنی کو ہدایت کی کہ ہائوسنگ پروجیکٹ 12 ماہ میں مکمل کیا جائے تاکہ جلد از جلد ضرورت مند خاندانوں میں مکانات تقسیم کیے جاسکیں۔