سعودی عرب 128

سعودی عرب ،اسرائیل شام کے استحکام کا موقع سبوتاژ کرنے کے لیے پرعزم

یاض (رپورٹنگ آن لائن)سعودی عرب نے کہا ہے کہ گولان کی پہاڑیوں میں ایک بفر زون پر اسرائیل کا قبضہ اس بات کا اظہار ہے کہ وہ شام کے استحکام کی بحالی کا موقع سبوتاژ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں سعودی عرب کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ گولان کی پہاڑیوں میں ایک بفر زون پر اسرائیل کا قبضہ اس بات کا اظہار ہے کہ وہ شام کے استحکام کی بحالی کا موقع سبوتاژ کرنے کے لیے پرعزم ہے

اسرائیلی افواج نے اعلان کیا کہ انہیں بفر زون میں تعینات کیا گیا تھا اور اس کے لیے دعوی کیا کہ یہ اقدام اسرائیلی شہریوں کے تحفظ کے لیے تھا۔بائیڈن انتظامیہ نے اسرائیل کی اس خلاف ورزی کی مذمت کی اور نہ ہی اس سے وضاحت طلب کی لیکن کہا ہے کہ یہ بفر زون مستقل نہیں ہونا چاہیے۔اگرچہ اسرائیلی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ یہ قبضہ عارضی تھا لیکن اس کے باوجود وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو نے فورا کہا کہ گولان کی پہاڑیاں ابد تک اسرائیل کی رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں