سعودی آرامکو 164

سعودی آرامکو کے فرانسیسی کمپنیوں کے ساتھ پانچ معاہدوں پر دستخط

ریاض (رپورٹنگ آن لائن)سعودی عرب کی سب سے بڑی پٹرولیم کمپنی آرامکو نے فرانسیسی کمپنیوں کے ساتھ پانچ معاہدوں پر دستخط کرنے کا اعلان کیا ہے جن میں ہائیڈروجن سے چلنے والی گاڑیوں میں کاروباری مواقع تلاش کرنے کا معاہدہ بھی شامل ہے۔ یہ معاہدہ شفاف اور سمارٹ ٹرانسپورٹیشن کے حل میں رہنما جوسن کے ساتھ طے پایا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق معاہدوں پر دستخط جدہ میں وزارت سرمایہ کاری کی جانب سے مملکت میں فرانسیسی کمپنیوں کے لیے سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کے لیے منعقد کی گئی ورکشاپ کے دوران کیے گئے۔ معاہدوں پر سعودی عرب کی طرف سے وزیر سرمایہ کاری انجینیر خالد بن عبدالعزیز الفالح نے دستخط کیے جب کہ اس موقعے پر وزیر برائے غیر ملکی تجارت بھی موجود تھے۔

دوسری طرف فرانس میں اقتصادی کشش، فرانک ریسٹراور سعودی آرامکو کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینیر امین بن حسن الناصر کمپنی کے متعدد عہدیداران اور فرانسیسی کمپنیوں کے سربراہان نے شرکت کی۔سعودی آرامکوکے صدر انجینیر امین ناصر نے کہا کہ سعودی آرامکو کا فرانسیسی کاروباری شعبے کے ساتھ تعلق تھا اور اب بھی مضبوط ہے اور اس میں ریفائننگ، مارکیٹنگ، کیمیکل، تحقیق اور ترقی جیسے شعبوں کی ایک وسیع رینج شامل ہے۔ خاص طور پر ساٹورپ ریفائنری۔

جوبیل میں اور ریٹیل فیول اسٹیشنز کمپنی دونوں فرانسیسی کمپنی ٹوٹل انرجی کے تعاون سے سے کام کر رہے ہیں۔دو طرفہ تعاون کے شعبوں کے بارے میں الناصر نے کہا کہ اگر ہم شراکت داری کے مستقبل پر نظر ڈالیں تو پائیداری اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کی ایک بہت بڑی گنجائش موجود ہے۔ خاص طورپر ہائیڈروجن اور کاربن کی تلاش، اور وژن 2030 کے اہداف کی سروسز شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں