سعودی آرامکو

سعودی آرامکوکے مزید حصص کی فروخت کا فیصلہ حکومت کرے گی،سی ای او

ریاض(رپورٹنگ آن لائن)دنیا کی تیل کی بڑی کمپنی سعودی آرامکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او)امین ناصر نے کہا ہے کہ کمپنی کے حصص کی مزید فروخت کا فیصلہ حکومت کرے گی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے ایک بیان میں کہا کہ کمپنی پائیدار طریقے سے اپنی زیادہ سے زیادہ صلاحیت بڑھانے کے لیے کام کر رہی ہے۔البتہ عالمی ریگولیٹرز اورپالیسی سازوں کو تیل کی صنعت کے ساتھ زیادہ بہترانداز میں بات چیت کرنے کی ضرورت ہے۔