ریاض(رپورٹنگ آن لائن)سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور روسی ہم منصب سرگئی لاوروف نے ٹیلیفونک رابطے کے دوران علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
عرب میڈیاکے مطابق سعودی وزارت خارجہ کے ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا گیاکہ رابطے کے دوران دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر بات چیت کی گئی ہے۔سعودی وزیر خارجہ نے سعودی قیادت کی جانب سے تہنیتی پیغام پہنچایا۔
ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے تعلقات، مشترکہ مفادات کی تکمیل کیلئے دوطرفہ تعاون کو جاری رکھنے کی اہمیت کا جائزہ بھی لیا گیا۔س موقع پر وزیر خارجہ کے دفتر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل ولید السماعیل بھی موجود تھے۔