شاہ محمودقریشی

سعودیہ پاکستان کے تعلقات ہمیشہ سے اچھے رہے ہیں اور انشاء اللہ اچھے رہیں گے ، وزیر خارجہ

بیجنگ (ر پورٹنگ آن لائن)وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ سعودیہ پاکستان کے تعلقات ہمیشہ سے اچھے رہے

ہیں اور انشاء اللہ اچھے رہیں گے ،پاکستان اور چین دنیاکی بدلتی ہوئی صورتحال پرتبادلہ خیال کے خواہشمندہیں،سی پیک کی

اہمیت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا،افغانستان میں تبدیلی آرہی ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ کشمیر کی صورتحال دونوں ممالک

کیلئے اہمیت کی حامل ہے ،گذشتہ ایک سال میں مظلوم کشمیریوں کے ساتھ جو سلوک روا رکھا گیا ہے وہ سب کے علم میں ہے ۔

وزیر خارجہ نے کہاکہ چین کے ہم شکرگزار ہیں کہ ان کے تعاون سے ہم 55 سال کے بعد تین دفعہ مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل میں

زیر بحث لانے میں کامیاب رہے ۔وزیر خارجہ نے کہاکہ سی پیک کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا۔ انہوںنے کہاکہ افغانستان

میں تبدیلی آرہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ چین اور پاکستان نے کورونا وبا پرکافی حدتک قابوپالیاہے ،کورونا وبامیں کمی کے بعدیہ میراپہلا

دورہ چین ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ چین اور پاکستان جانتے ہیں کہ خطے میں اہم تبدیلیاں ہوئی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سعودیہ

کااسرائیل کے معاملے پردوٹوک مؤقف ہے اوریہ انکاتاریخی مؤقف ہے۔انہوںنے کہاکہ سعودیہ پاکستان کے تعلقات ہمیشہ

سے اچھے رہے ہیں اور انشاء اللہ اچھے رہیں گے ۔