خواجہ سعدرفیق

سعد رفیق کاصحتیابی کیلئے دعائیں کرنے والوں سے اظہار تشکر

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے و ایوی ایشن خواجہ سعد رفیق نے خیریت دریافت اور صحتیابی کیلئے دعائیں کرنے والوں سے اظہار تشکر کیا ہے ۔

اپنے ویڈیو بیان میں سعد رفیق نے کہا کہ میں ان تمام دوست احباب ،عزیز وا قارب اور ان لوگوں کا جوجہاں بھی ہیں انہوںنے میرے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے اور عائے خیر کی ہے میں دل کی گہرائیوں سے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ انہوںنے کہاکہ اللہ تعالیٰ پاکستان پر اپنی رحمت کرے اور قوم کو مصائب و مشکلات سے نکالے ۔