لاہور جنرل ہسپتال

سستی شہرت کیلیے ہسپتال کو بدنام کرنے والے کے خلاف ادارہ قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتا ہے ۔ پرنسپل پروفیسر فاروق افضل

لاہوریکم جولائی(رپورٹنگ آن لائن)پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد فاروق افضل نے واضح کیا ہے کہ لاہور جنرل ہسپتال کے تمام شعبوں میں ائیر کنڈیشنر ز اور پنکھے فنکشنل ہیں۔ انہوں نے اس حوالہ سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیا اور کہا کہ ہسپتال میں اے سی باقاعدگی سے چل رہے ہیں۔ پروفیسر فاروق افضل نے کہا کہ ہسپتال کی شہرت کو نقصان پہنچانے اور من گھرت افواہیں پھیلانے والے عناصر کے خلاف ہسپتال انتظامیہ قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ عناصر سستی شہرت حاصل کرنے کی خاطر سوشل میڈیا پر ایسی پوسٹیں وائرل کر رہے ھیں۔پروفیسر فاروق افضل کا مزید کہنا تھا کہ ہسپتال میں مریضوں کو بہترین طبی سہولیات اور خوشگوار ماحول کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔