لاہور(رپورٹنگ آن لائن )تاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین نے سستی بجلی کی فراہمی کیلئے پنجاب حکومت کے ماتحت پنجاب تھرمل پاورلمٹیڈاور بینکوںکے کنسورشیم کے درمیان100ارب روپے کی فنانسنگ کے معاہدہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاہدے سے اگلے سال کے آخر تک 1263میگا واٹ کے پنجاب تھرمل پاور پلانٹ سے سالانہ 10ارب یونٹس سستی بجلی پیدا ہوگی تریموں میں آرایل یان جی سے چلنے والا پنجاب پاور پلانٹ 80فیصد جبکہ93کلومیٹر طویل گیس پائپ لائن اور48کلومیٹر طویل ٹراسمیشن لائن کے پراجیکٹ مکمل ہونگے
ہائی ایفیشینسی کی وجہ سے یہاں بجلی کی پیداواری لاگت انتہائی کم ہوگی اور گھروں اور صنعتوں کو سستی بجلی فراہم ہوگی جس سے زرمبادلہ کے ضیاع کو بچایا جاسکے گا بجلی کی پیداواری لاگت میں کمی ہوگی اور گردشی قرضوں کے بوجھ میں نمایاں کمی کے ساتھ ہزاروں لوگوں کے لیے روزگرا کے مواقع بھی میسر ہونگے ۔۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خادم حسین نے کہا کہ گزشتہ ادوار میں لگائے جانے والے پاور پلانٹس سے 9.29سے27.12روپے فی یونٹ بجلی پیدا کی جاتی رہی جبکہ پنجاب تھرمل پاور پلانٹ کے ذریعے8.95روپے فی یونٹ کی شرح سے بجلی پیدا کی جاسکے گی۔انہوںنے کہا کہ سستی بجلی کی فراہمی سے صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت میں کمی صنعتی شعبہ ترقی کرے گا برآمدات میں اضافہ سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔