ڈاکٹر فردوس عاشق

سزا یافتہ جعلی راجکماری کو ملکی سالمیت کے مقابل لاکھڑا کرنا جاوید لطیف اور ن لیگ کی ذہنی پستی کا عکاس ہے، ڈاکٹر فردوس عاشق

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سزا یافتہ جعلی راجکماری کو ملکی سالمیت کے مقابل لاکھڑا کرنا جاوید لطیف اور ن لیگ کی ذہنی پستی کا عکاس ہے، بے شرمی اور گھٹیا سوچ کے اعلی درجے پر فائز ن لیگ وقتی فائدے کیلئے اداروں کو بھونڈے الزامات کی ذد میں لاکر کسی طور ملکی خدمت نہیں کررہی۔

اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سزا یافتہ جعلی راجکماری کو ملکی سالمیت کے مقابل لاکھڑا کرنا جاوید لطیف اور ن لیگ کی ذہنی پستی کا عکاس ہے، ریکارڈ کی درستگی کیلئے؛ مشرقی پاکستان کی بات کرنے والی ن لیگ اس سانحے کا ذمہ دار ذوالفقار بھٹو جبکہ بےنظیر کی شہادت کا ذمہ دار زرداری کو ٹھہراتی آئی ہے، بے شرمی اور گھٹیا سوچ کے اعلی درجے پر فائز ن لیگ وقتی فائدے کیلئے اداروں کو بھونڈے الزامات کی ذد میں لاکر کسی طور ملکی خدمت نہیں کررہی،ایسے بے بنیاد الزامات سے پاکستان اور ملکی اداروں کی عزت میں تو کمی نہ آئے گی البتہ جاوید لطیف اور ان جیسے دیگر درباری خوشامدی ضرور بے نقاب ہوں گے۔