اینٹی کرپشن

“سر منڈواتے ہی اولے”ڈی جی ایکسائز کے خلاف پہلے ہی دن اینٹی کرپشن میں درخواست دائر۔

شہباز اکمل جندران۔۔

صالحہ سعید کی ٹرانسفر کے بعد ایڈیشنل ڈائیریکٹر جنرل رضوان اکرم شیروانی کو ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے ڈائیریکٹر جنرل کا اضافی چارج دیدیا گیا ہے۔اور انہوں نے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔
ڈی جی ایکسائز
تاہم چارج سنبھالنے کے پہلے ہی روز ان کے خلاف اینٹی کرپشن کو درخواست دیدی گئی یے۔جس میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ رضوان اکرم شیروانی18 -2017لاہور میں میں قائم کردہ سہولت مراکز کے پراجیکٹ ڈائیریکٹر مقرر کئے گئے اور انہوں نےبطور پی ڈیFacilitation Centersچار کروڑ روپے سے زائد مالیت کے کمپیوٹر، یوپی ایس، پرنٹر، سکینر، ایل ای ڈی، ائیرکنڈیشنر، فوٹو کاپی کی مشینیں،واٹر ڈسپنسر، فرنیچر اور دیگر اشیا خریدیں۔تاہم اب یہ سہولت مراکز ختم کردیئے گئے ہیں۔اور چار کروڑ روپے مالیت کا یہ سامان مبینہ طور پر خورد برد کرلیا گیا ہے۔
ڈی جی ایکسائز
درخواست گزار کے مطابق موٹر برانچ لاہور ایڈمن افسر اور ترجمان سفیر عباس کا تحریری موقف ہے کہ موٹربرانچ کو محض 11 ایل ای ڈی، دو عدد سی پی یو، سات پرنٹر، اور محض 12 فرنچر فکسچر پراجیکٹ کی طرف سے موصول ہوئے۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ پراجیکٹ ڈائیریکٹر سہولت مراکز ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کا ریکارڈ قبضے میں لیتے ہوئے انکوائری کی جائے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔