محسن نقوی 55

سری لنکن پلیئرز نے اپنے پیار، خلوص سے پاکستانی قوم کو جیت لیا، محسن نقوی

راولپنڈی(رپورٹنگ آن لائن) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ سری لنکن پلیئرز نے اپنے پیار اور خلوص سے پاکستانی قوم کو جیت لیا ہے۔

گزشتہ روز سیری لنکا ، پاکستان اور زمبابوے سیریز کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے بہترین کارکردگی اور ٹیم ورک سے سری لنکا کو فائنل میں ہرایا، پوری سیریز میں ٹیم پاکستان نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ چیئر مین پی سی بی نے کہاکہ کپتان سلمان آغا، کوچ مائیک ہیسن اور تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ عمدہ حکمت عملی، بے مثال اتحاد اور مہارت نے قومی ٹیم کی مجموعی کارکردگی کو شاندار بنایا۔

انہوںنے کہاکہ سری لنکن کرکٹ ٹیم اور کوچنگ سٹاف کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔محسن نقوی نے کہاکہ سری لنکن پلیئرز نے سیریز جاری رکھ کر پاکستانی قوم کے دل جیت لیے، سری لنکن ٹیم نے کھیل کی اصل روح کو زندہ و جاوید رکھا جو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، دوستی کے جذبے نے سیریز کو یادگار بنایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں