سہیل تنویر 175

سری لنکن پریمئر لیگ میں شامل پاکستانی فاسٹ باؤلر سہیل تنویر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

کولمبو( رپورٹنگ آن لائن)سری لنکن پریمئر لیگ میں شامل پاکستانی فاسٹ باؤلر سہیل تنویر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔سری لنکن پریمیر لیگ میں شامل کینیڈین کھلاڑی رویندرپال سنگھ کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے،کولمبو، کینڈی، گالے، ڈمبولا اور جعفنا کے شہروں کے نام سے منسوب 5 ٹیمیں سری لنکن پریمیر لیگ کا حصہ ہیں۔ ان ٹیموں کے درمیان 14 نومبر سے 6 دسمبر تک مقابلے جاری رہیں گے،سری لنکن پریمیر لیگ کی ٹیموں کے درمیان کل 23 مقابلے ہونے ہیں۔قبل ازیں یہ ٹونامنٹ اگست میں شروع ہونا تھا لیکن کورونا وائرس کے باعث تاریخ تبدیل کرنی پڑی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں