نیوزی لینڈ 155

سری لنکن شہری کا نیوزی لینڈ کی سپرمارکیٹ میں چاقوسے حملہ،چھ افرادزخمی

آکلینڈ(رپورٹنگ آن لائن) شدت پسند حملہ آور نے نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ کی ایک سپرمارکیٹ میں چھ شہریوں کو چاقو سے زخمی کردیاجس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کردیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق شدت پسند حملہ آور نے نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ کی ایک سپرمارکیٹ میں چھ شہریوں کو چاقو سے زخمی کردیاجس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کردیا ،وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے اس حملے کو دہشتگری کا واقعہ قرار دیااورکہا کہ حملہ آور سری لنکن شہری تھا اور وہ عسکریت پسند گروہ داعش کے نظریات سے متاثر تھا۔

آرڈرن کے مطابق ملکی سکیورٹی ایجنسیز حملہ آور سے واقف تھیں، اور اس پر کڑی نظر رکھی جارہی تھی۔ تاہم قانونی پیچیدگیوں کی وجہ سے اسے حراست میں نہیں لیا گیا تھا۔ آکلینڈ میں کورونا وائرس کے پھیلا ئوکے سبب سخت لاک ڈائون نافذ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں