رانیل وکرما 52

سری لنکا کے زیرحراست سابق صدر رانیل وکرما سنگھے ہسپتال منتقل

کولمبو(رپورٹنگ آن لائن )سری لنکا کے سابق صدر رانیل وکرما سنگھے کو جیل میں قید کے دوران طبی مسائل کے باعث ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

غیرملکی ٹی وی کے مطابق رانیل وکرماسنگھے کی ہسپتال منتقلی کا اقدام ان کی گرفتاری کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے، جب انہیں عوامی فنڈز کے غلط استعمال کے الزامات پر حراست میں لیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق 76 سالہ وکرما سنگھے کو گزشتہ روزگرفتار کیا گیا۔ ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رکشن بیلانا نے بتایا کہ اگلے روز انہیں ڈی ہائیڈریشن ، ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشرکی پیچیدگیوں کے باعث کولمبو نیشنل ہسپتال کے ایمرجنسی کیئر یونٹ میں لایا گیا۔

بعدازاں انہیں آئی سی یو منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم ہے۔رپورٹس کے مطابق وکرما سنگھے، جو چھ بار وزیراعظم رہ چکے ہیں اور گزشتہ سال صدارتی انتخاب میں ناکام ہوئے، پر برطانیہ کے ایک دورے کی تحقیقات ہو رہی تھیں جہاں انہوں نے اپنی اہلیہ کی اعزازی پروفیسرشپ کے موقع پر ایک خصوصی گریجویشن لنچ میں شرکت کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں