راشد لطیف

سری لنکا کو ٹیسٹ اسٹیٹس نہیں ملا تھا تب پاکستان نے مدد کی تھی، راشد لطیف

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)سابق ٹیسٹ کرکٹر سکندر راشد لطیف نے سری لنکن ٹیم کے دورہ پاکستان جاری رکھنے کو خوش آئند قرار دیدیا۔

قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر اور کپتان راشد لطیف نے نجی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکا کو ٹیسٹ اسٹیٹس نہیں ملا تھا تب پاکستان نے مدد کی تھی۔

راشد لطیف نے کہا کہ تامل خانہ جنگی کے دنوں میں بھی پاکستان سری لنکا کا دورہ کرتا رہا تھاجبکہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سری لنکن ٹیم کے پاکستان کا دورہ جاری رکھنے پر اظہارتشکر کیا ہے، اسپورٹس مین اسپرٹ کو قابل تعریف قرار دیدیا۔