کورونا وائرس کا شکار

سری لنکا کرکٹ ٹیم کے ٹاپ کلاس لیگ اسپنر وانندو ہسارنگا کورونا وائرس کا شکار

کولمبو (ر پورٹنگ آن لائن)سری لنکا کرکٹ ٹیم کے ٹاپ کلاس لیگ اسپنر وانندو ہسارنگا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں اس حوالے سے سری لنکا کرکٹ نے کہا کہ وانندو ہسارنگا کا آسٹریلیا میں روٹین ریپڈ ٹیسٹ کیا گیا تھا جس میں ان کا کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

لیگ اسپنر وانندو ہسارنگا کوویڈ پروٹوکولز کے مطابق اب آئسولیشن میں ہیں۔خیال رہے کہ سری لنکا کرکٹ ٹیم پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے آسٹریلیا کے دورے پر ہے۔