لندن ( ر پورٹنگ آن لائن)امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز ومبلڈن ٹینس چمپئن شپ سے باہر ہوگئیں،سرینا ولیمز پہلے رائونڈ کے میچ کے دوران انجری کا شکار ہوگئی تھیں۔سرینا ولیمز اس وقت انجری کا شکار ہوئیں جب پہلے سیٹ میں مقابلہ تین، تین گیم سے برابر تھا،ٹینس اسٹار انجری کے باعث آبدیدہ بھی ہوگئیں۔
واضح رہے کہ 20 برسوں میں یہ پہلا موقع ہے کہ سرینا ولیمز چمپئن شپ کے پہلے رائونڈ سے آگے نہ جاسکیں۔