سرینا ولیمز

سرینا ولیمز، صوفیہ کینن، میڈیسن کیز کا یو ایس اوپن ٹینس ویمنز سنگلز تیسرے راﺅنڈ میں داخل

نیویارک(ر پورٹنگ آن لائن)امریکہ کی بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز، امریکہ کی ہی صوفیہ کینن،

امریکہ کی میڈیسن کیز، بیلا روس کی وکٹوریہ آزارینکا، امریکہ کی سلونی سٹیفنز، یونان کی ماریا سکاری اور فرانس کی علیز کارنٹ رواں سال

کے دوسرے گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز کے تیسرے راﺅنڈ میں پہنچ گئیں جبکہ انگلینڈ کی جوہانا کونٹا دوسرے

راﺅنڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔امریکہ کے شہر نیویارک سٹی میں یو ایس ٹی اے بلی جین کنگ نیشنل ٹینس سینٹر میں کھیلے

جارہے میگا ایونٹ کے ویمنز سنگلز کے دوسرے راﺅنڈ میں میزبان کھلاڑی سرینا ولیمز نے روایتی کھیل پیش کرتے ہوئے روسی

حریف کھلاڑی مارگریٹا ملیکونا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-4 سے شکست دیکر تیسرے راﺅنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔امریکہ کی

صوفیہ کینن نے بھی دوسرا مرحلہ عبور کر لیا، انہوں نے کینیڈین حریف کھلاڑی اینی فرنینڈز کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-3 س

ے مات دی۔ایک اور میچ میں رومانیہ کی سورانا کرسٹیا نے انگلینڈ کی جوہانا کونٹا کو اپ سیٹ شکست سے دوچار کر دیا، انکی فتح کا

سکور 2-6، 7-6(7-5) اور 6-4 تھا۔ امریکہ کی ہی میڈیسن کیز نے ہسپانوی حریف کھلاڑی ایلیونا بولسووا کو 6-2 اور 6-1 سے

ہرا دیا۔ دوسرے راﺅنڈ کے دیگر میچوں میں بیلا روس کی وکٹوریہ آزارینکا، امریکہ کی سلونی سٹیفنز، یونان کی ماریا سکاری اور فرانس

کی علیز کارنٹ نے کامیابی حاصل کر کے دوسرے راﺅنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔