سرگودھا(رپورٹنگ آن لائن)سرگودھا کے نجی ہسپتال نے سیلاب متاثرین کے بچوں کا مفت داخلہ،مفت علاج اور ادویات کا اعلان کر دیا۔
زرائع کے مطابق اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر بھاگٹانوالہ مہر رفاقت علی نے بتایا کہ سرگودھا کے نجی ہسپتال چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر غلام سرور چودہدری سیلاب متاثرین کے بچوں کا فری چیک اپ کریں گے اور پیسے نہ ہونے پر فری میڈیسن بھی دیں گے جبکہ ہسپتال داخل کرنا پڑا تو وہ بھی فری ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر متاثرین سیلاب کے پاس آنے جانے کا کرایہ نہ ہوا تو وہ بھی دیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز ایک چٹ پر متاثرہ بچے کا چیک اپ اور تمام میڈیکل ٹیسٹ نجی ہسپتال میں فری ہوئے ہیں۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی اس مسیحا کی حفاظت فرمائے۔ آمین