آٹا 12

سرگودھا میں آٹا غائب ہونے سے مہنگے داموں فروخت ہونے لگا

سرگودھا (رپورٹنگ آن لائن)سرگودھا میں آٹا غائب ہونے سے مہنگے داموں فروخت ہونے لگا۔ذرائع کے مطابق سرگودھا میں تھیلا آٹا کی سپلائی میں قلت کے باعث مارکیٹ سے آٹا غائب ہو گیا جس کی مہنگے داموں فروخت کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

صارفین نے بتایا کہ کئی روز سے 10 کلو تھیلا آٹا کی عدم فراہمی پر دوکاندار 905 روپے کی بجائے 970 روپے میں فروخت کر کے لوٹ مار مچائے ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں