سرگودھا(رپورٹنگ آن لائن)سرگودھا سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے سالانہ امتحانات کے نتائج 2021 کا شیڈول دے دیا۔زرائع کے مطابق سرگودھا سمیت پنجاب بھر کے ثانوی تعلیمی بورڈ امسال میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان 15 ستمبر2021، انٹرمیڈیٹ سکینڈ ائیر کا یکم ستمبر2021،فرسٹ کا 25 ستمبر 2021اور میڑک پارٹ ون نویں کے نتائج کا اعلان 2 اکتوبر2021 کو کریں گے۔
