امتحانات 210

سرگودھا سمیت پنجاب بھر میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک امتحانات 18 جون سے 30 جون تک ہونگے

سرگودھا(ر پورٹنگ آن لائن)سرگودھا سمیت پنجاب بھر میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک امتحانات 18 جون سے 30 جون تک ہونگے اور 10 جولائی کو رزلٹ کا اعلان کیا جائے گا۔زرائع کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب نے امسال کسی بھی کلاس کو بغیر امتحان بچوں کو پاس نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور تمام کلاسز کے لئے سالانہ امتحانات کے انعقاد کے لئے احکامات جاری کر دیئے ہیں .

جن کے مطابق سرگودھا سمیت پنجاب بھر میں پہلی جماعت سے آٹھویں جماعت تک طلبائ وطالبات کے امتخانات 18 جون سے 30 جون تک مکمل کئے جائیں گے اور ان کے نتائج کا اعلان 10 جولائی کو کیا جائے گا۔جبکہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتخانات کو صرف لازمی مضامین تک محدود کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں