سرگودھا(رپورٹنگ آن لائن)سرگودھا میں 13اکتوبر سے 16اکتوبر تک چار روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گا جس کا کمشنرو ڈپٹی کمشنر نے ڈی ایچ کیو(ڈاکٹر فیصل مسعود)ٹیچنگ ہسپتال میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر پیشگی افتتاح کیا اور بتایا گیا کہ اس انسداد پولیو مہم کے دوران ڈویژن کے چاروں اضلاع سرگودہا، خوشاب، میانوالی اور بھکر اضلاع میں 15 لاکھ 57ہزار 210بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر ہے۔
جس کے لیے 7592ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔جن میں 6969موبائل، 424فکسڈ اور 199ٹرانزٹ ٹیمیوں کی نگرانی کے لیے 1367ایریا انچارجز اور 320یونین کونسل میڈیکل آفیسرز (UCMOs)تعینات ہیں۔ محکمہ صحت نے بتایا کہ انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے آگاہی دینے کا سلسلہ جاری ہے اس دوران ضلع سرگودہا میں 7لاکھ 9ہزار 266بچوں کو کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے لئے 3331ٹیمیں .
ضلع خوشاب میں 2لاکھ 38ہزار 324بچوں کے لیے 1357ٹیمیں،ضلع میانوالی میں 2 لاکھ 43ہزار 758بچوں کے لیے 1404ٹیمیں اور ضلع بھکر میں 3لاکھ 65ہزار 862بچوں کے لیے 15سو ٹیمیں متحرک رہیں گئیں۔اس مہم میں 12ہزار 393اہلکار ڈیوٹیاں دیں گے جن میں 6778محکمہ صحت، 577محکمہ تعلیم، 373 پاپولیشن ویلفیئر، 31سول ڈیفنس اور 4634دیگر محکموں کا عملہ شامل ہے۔