تندور مالکان 77

سرگودھا ،روٹی اور نان کے نرخ کم ہو سکے

سرگودھا(رپورٹنگ آن لائن)سرگودھا میں روٹی اور نان کے نرخ کم ہو سکے جبکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گراں فروشوں کیخلاف ایکشن میں پرائس ایکٹ کی خلاف وزی پر 30لاکھ 66ہزار پانچ سو روپے جرمانے کر کے 144افراد گرفتار اور 55مقدمات کا اندراج کرواتے ہوئے 59کاروباری مراکز کو سیل کردیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنرمحمد وسیم کا کہا ہے کہ پرائس کنٹرول میکنزم کو بہتر بنایا گیا ہے، گلی محلوں اور تمام یونین کونسلوں میں پرائس مجسٹریٹس باقاعدگی سے چھاپہ مار کارروائیاں کررہے ہیں تاکہ مصنوعی مہنگائی کا تدارک یقینی بنایا جاسکے۔انہوں نے بتایا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے پٹرول، پھلوں /سبزیوں اور دیگر اشیائے ضروریہ کی مہنگے داموں فروخت کے حوالے سے درجنوں مارکیٹوں پر چھاپہ مارے اور مصنوعی مہنگائی کا سبب بننے والے دوکانداروں کو جرمانے کیے۔

انہوں نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی ارزاں نرخوں پر فروخت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا جس میں شہری ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور جہاں کہیں مہنگے داموں اشیائے ضروریہ کی فروخت ہو فوری نشاندہی کرتے ہوئے شکایات درج کروائیں تاکہ غیر قانونی منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کو قانون کے شکنجے میں لاتے ہوئے ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جاسکے۔ انہوں نے افسران سے کہا ہے کہ مصنوعی مہنگائی کا باعث بننے والے کسی بھی فرد کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں