سرگودہا(رپورٹنگ آن لائن )ضلع سرگودھا میں رواں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم 16 جنوری سے شروع ہو گی اس پولیو مہم کے سو فیصد اہداف کو حاصل کرنے کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔ زرائع کے مطابق رواں سال کی پہلی پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے لئے ضلع کی 167یونین کونسلوں میں تین ہزار 331 پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر 6 لاکھ 89 ہزار408 بچوں کو پولیو سے بچاو کے دو قطرے اور وٹامن اے کے قطرے پلائیں گئیں۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ ندیم ناصر کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے انتظامات کے جائزہ اجلاس میں بتایاگیا کہ انسدادپولیو مہم کیلئے 169یو سی ایم اوز سمیت مجموعی طورپر 7 ہزار 237 فیلڈ سٹاف کو ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں۔ جن پر مشتمل 3 ہزار36 موبائل ‘ 206 فیکسڈ اور 89 ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی گئیں جن میں تحصیل سرگودہا میں 2 لاکھ 85 ہزار 605 ‘
تحصیل سلانوالی میں 69 ہزار 362 ‘تحصیل ساہیوال میں 61 ہزار 196 ‘ تحصیل شاہپور میں 62 ہزار 78’تحصیل کوٹ مومن میں 86 ہزار 929 ‘تحصیل بھلوال میں 64 ہزار 224 اور تحصیل بھلوال میں 60ہزار 14 پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاو اور وٹا من اے کے قطرے پلائے جائیں گے ۔ بتایا گیا کہ محکمہ تعلیم کے 488 ‘پاپولیشن ویلفیئر 150’ سول ڈیفنس 61 جبکہ دیگر محکموں کے 27 ملازمین کے علاوہ 3ہزار 947 رضاکاروں کی پولیو مہم کے لئے خدمات حاصل کی گئیں ہیں۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ ندیم ناصر نے کہاکہ پولیو مہم کو پوری توجہ ‘ محنت اور ذمہ دا ری سے آگے بڑھایاجائے او رطے شدہ ایس او پیز کا ہر جگہ خیال رکھاجائے۔انہوں نے کہاکہ ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی ایک بڑا خطرہ ہے۔انہوں نے کہاکہ پولیو کا خاتمہ ہم سب کی ذمہ دا ری ہے ۔