122

سرکلر ریلوے سے کراچی کے شہریوں کی سفری دشواریاں کم ہو جائیں گی ، وزیر ریلوے

اسلام آ باد ( رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا ہے کہ ہ سرکلر ریلوے سے کراچی کے شہریوں کی سفری دشواریاں کم ہوجائینگی۔ پیر کو وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ دورہ کراچی کےلئے روانگی سے قبل وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملکی تاریخ اور پاکستان ریلوے کا ایک بڑا باب ج کھل رہا ہے، کراچی سمیت ملک بھر کے شہر قائد میں موجود شہری مستفید ہوں گے۔

وزیرریلوے اعظم سواتی نے کہاکہ کراچی ٹرانسفارمیشن پلان میں کے سی آر، سڑکیں، صاف پانی جیسے منصوبے شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ وزیراعظم کا کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کراچی کی عوام سے والہانہ محبت کا اظہار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں