پنجاب انفارمیشن کمیشن 390

سرکاری پیسے کس کو دیئے؟ وینڈر کا نام نہ بتانے پر ڈی جی آفس کے پی آئی او کو 15ہزار روپے جرمانہ۔

تنویر سرور۔۔۔

پنجاب انفارمیشن کمیشن نے اپنے ایک مشترکہ فیصلے میں ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے ہیڈ آفس(ڈی جی آفس) کے پی آئی او محمد افضال کو 15 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

پنجاب انفارمیشن کمیشن
شہری شہبازاکمل جندران کی طرف سے ڈی جی آفس میں زیر استعمال سرکاری گاڑیوں کی مرمت، کمپیوٹر سٹیشنری کی خریداری، کمپیوٹرز کی مرمت، کاسٹ آف ادھر سٹور سمیت دیگر فنڈز کے استعمال کے حوالے سے 6 الگ الگ درخواستیں دائر کیں جس کے جواب میں ڈی جی ایکسائز آفس کے پبلک انفارمیشن کمیشن نے کافی ردوقد کے بعدبھی ادھوری معلومات فراہم کیں اور سرکاری فنڈز وصول کرنے والے VENDORSکے نام بتانے سے انکار کردیا۔


جس پر کمیشن نے ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس کے پبلک انفارمیشن افسر محمد افضال کو 15 ہزارروپے جرمانے کی سزا سنادی اور جرمانے کی رقم ان کی تنخواہ سے منہا کرنے کا حکم جاری کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں