برائلر گوشت

سرکاری نرخنامے میں برائلر گوشت کی قیمت595روپے کلو پر مستحکم

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)سرکاری نرخنامے میں پرچون سطح پرفی کلو برائلر گوشت کی قیمت 595روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت411روپے فی کلو پر مستحکم جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 2روپے اضافے سے262روپے فی کلو پرمستحکم رہی ۔

دوسری جانب شہر کے مختلف مقامات پردکانداروں نے مہنگے داموں خریداری کو جواز بناتے ہوئے سرکاری نرخنامے کے برعکس فروخت جاری رکھی ۔ مختلف مقامات پر برائلر گوشت سرکاری نرخنامے 595روپے کی بجائے 700سے 730روپے کلو تک فروخت کیا جاتا رہا ۔