582

سرکاری ملازمین کے خلاف بڑافیصلہ،20 سال بعد جبری ریٹائرڈ کرنے کا منصوبہ تیار

شہباز اکمل جندران۔۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے جاری ہونے والے میمورنڈم میں بیان کیا گیا ہے کہ ملک میں سول سرونٹس( ڈائیریکٹری ریٹائنٹ فراہم سروس) رولز 2020کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔
 منصوبہ تیار
جس کے رول 6 کے تحت وفاق کے زیر انتظام وزارتوں،ڈویژنز اور محکموں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وفاق کے زیر انتظام وزارتوں، ڈویژنز، اور محکموں

میں کام کرنے والے گریڈ ایک سے 19 تک کے تمام ملازمین کی فہرستیں مرتب کی جائیں۔جو اپنی مدت ملازمت کے 20 برس پورے کر چکے ہیں۔

 منصوبہ تیار

 میمورنڈم

 میمورنڈم
 میمورنڈم
اور 20 برس پورے کر نے والے تمام ملازمین کی پرفارمنس چیک کرنے کے لئے بورڈ و کمیٹیاں تشکیل دی جائیں۔

سول سرونٹس( ڈائیریکٹری ریٹائنٹ فراہم سروس) رولز 2020کے مطابق اچھی کاکردگی نہ رکھنے والے ملازمین کو 20 برس بعد جبری ریٹائرڈ کر دیا جائیگا.

میمورنڈم کے تحت ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ نئے رولز کے تحت 31 جولائی سے قبل تمام وزارتیں، ڈویژنز اور محکمے اس سلسلے میں

بورڈز و کمیٹیوں کی میٹنگز کے شیڈول اسٹبلشمنٹ ڈویژن کو فراہم کریں گے۔

20 اپریل 2020 کو نافذ ہونے والےسول سرونٹس( ڈائیریکٹری ریٹائنٹ فراہم سروس) رولز 2020 کے سیکشن 2 ڈی کے مطابق 20 سال پورے

ہونے کے بعد اچھی پرفارمنس نہ رکھنے والے ملازمین کو سول سرونٹ ایکٹ 1973 کے سیکشن 13 کے سب سیکشن ایک کی کلاز ون کے تحت 20 سال

سروس یا 60 سال عمر پوری ہونے پر سرکاری ملازم کو ریٹائرڈ کیا جاسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں