لاہور( رپورٹنگ آن لائن)سرکاری سکولوں کے فنڈزمیں گھپلوں اورجعلی انرولمنٹ کاانکشاف ہوا ہے۔محکمہ سکولزایجوکیشن نے سکولوں کی انسپکشن کیلئے40کمیٹیاں تشکیل دیدیں،ضلع لاہورکی انسپکشن کے لئے ایڈیشنل ڈائریکٹرنوید اسلم ،ڈیژنل ڈائریکٹرطلعت محمود اور سیکشن آفیسرفائزہ ارشادشامل ہیں۔
مذکورہ کمیٹیاں پیف اورپیماکے سکولوں کابھی معائنہ کریں گی،سکول کونسل،نان سیلری بجٹ،میٹرک رزلٹ اوراساتذہ و طلبہ تعدادکوچیک کریں گی۔ڈی ای اوز وزٹ، صفائی اورخطرناک عمارتوں کاجائزہ بھی لیا جائے گا۔دوران انسپکشن نااہلی ،کرپشن اورجعلی انرولمنٹ ثابت ہونے پرسخت کارروائی کی جائے گی ۔