مکوآنہ ( رپورٹنگ آن لائن)سرکاری سکولوں کے امتحانات میں رٹہ سسٹم نہیں چلے گا۔ پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کی طرف سے آٹھویں جماعت تک کے پیپروں کا پیٹرن تبدیل کیا گیا ہے۔۔ طلبہ کو سارا سال پڑھایا روایتی انداز میں گیا اور سوالنامہ مختلف انداز سے بنا دیا گیا۔ پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے سمجھ بوجھ کے سوالات نے بچوں کیلئے پیپرز کو مشکل بنا دیا۔ طلبہ کہتے ہیں ہر پیپر میں دو سے تین سوالات آؤٹ آف سلیبس ہیں۔
طلبہ نے سمجھ بوجھ کے سوالات کو آؤٹ آف سلیبس قرار دے دیا۔ پرنسپل راؤ محمد اقبال کہتے ہیں پیپر آئوٹ آف سلیبس نہیں لیکن بچوں کے لیول سے زیادہ مشکل سوال بنائے گئے۔ یہ پیپر پنجاب ایگزامینیشن کمیشن نے فراہم کئے، پیپر بنانے میں کسی ٹیچر کا کردار نہیں۔